لندن: برطانوی عدالت نے امریکا کی درخواست منظور کرتے ہوئے پاکستانی بزنس مین و ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مختلف الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنے والے دبئی کی نجی کمپنی ابراج کیپیٹل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو عارف نقوی کو برطانوی عدالت نے امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ نے عدالت نے عارف نقوی کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے مقدمے کا فیصلہ سنایا، ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں عارف نقوی کا مؤقف تھا کہ انہیں امریکا کی جیل میں ناروا سلوک کا سامنا ہوگا۔
عارف نقوی کو منی لانڈرنگ سمیت 16الزامات کا سامنا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعل سازی اورمنی لانڈرنگ سمیت 16 الزامات پرعارف نقوی کو 300 برس تک کی سزا ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ 12 اپریل 2019 کو یو اے ای کی تباہ حال پرائیویٹ ایکویٹی فرم ابراج کیپیٹل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور مینیجنگ پارٹنر کو اپنے سرمایہ کاروں سے فراڈ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔امریکی فیڈرل پراسیکیوٹر کے مطابق ابراج کیپیٹل کی دھوکا دہی سے متاثرہ افراد کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کی گیٹس اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کا نام بھی شامل ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مین ہیٹن فیڈرل کورٹ میں سماعت کے موقع پر امریکی اسسٹنٹ اٹارنی اینڈریا گریسوالڈ نے عدالت کو بتایا تھا کہ ابراج کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو عارف نقوی کو لندن جبکہ گروپ کے مینجنگ پارٹر مصطفی عبدالودود کو نیویارک کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا تھا۔
The post برطانوی عدالت کا عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.