برطانوی طلبہ نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت نتائج کا جعلی طریقہ دریافت کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی طلبہ اسکول سے 2 ہفتوں کی چھٹیوں کےلیے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت لانے کےلیے اورنج جوس استعمال کرنے لگے ہیں۔
برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اسکول کے بچوں نے دریافت کیا ہے کہ کووڈ فلو ٹیسٹ میں اورنج جوس لگانے سے نتائج مثبت برآمد ہوتے ہیں۔
برطانوی سائنسی ٹیچر نے بتایا کہ انہیں طلبہ نے اورنج جوس کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج پر اثرات دکھائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکول سے 2 ہفتوں کی چھٹی کا بچوں کا یہ بہت ہی اچھا طریقہ ہے۔
دوسری طرف برطانوی اخبار گارڈین نے اس حوالے سے تجربہ کیا، مثبت نتائج کی تصدیق کی۔
تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ یہ جوس میں کورونا وائرس موجود نہیں بلکہ تیزابیت ہے جو ٹیسٹ نتائج پر اثرانداز ہوتی ہے۔
اخبار کے تجربےکے مطابق یہی اثرات کیچپ، کوکا کولا سمیت متعدد مشروبات اور کھانے کی اشیا میں بھی دیکھا گیا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن کی پروفیسر آندریاسیلا نے کہا کہ یہ دریافت حیرت انگیز نہیں، اگر کوئی جان بوجھ کر ٹیسٹ کے پووٹوکول توڑتا ہے تو اس کے نتائج بدل جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ لیکن میں اسے جعلی مثبت نہیں کہوں گی کیونکہ یہ درست نتیجہ ہے، جعلی مثبت نتائج وہ ہوں گے جو پروٹوول پر عمل پیرا ہونے کے بعد آئیں۔
Comments are closed.