جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا: وزیرِ اعظم

سانحۂ اے پی ایس پشاور کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 16 دسمبر کے سانحۂ اے پی ایس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اُس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اس خونی مارچ کا کس کو فائدہ ہو گا؟ ایک کاروباری شخصیت عمران خان کا مذاکرات کے لیے پیغام لے کر آئی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 16 دسمبر کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ظلم کی داستان رقم کی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج سانحۂ اے پی ایس کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنے کا دن ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.