برسلز میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترک صدر نے کہا کہ صدر بائیڈن کے ساتھ مذاکرات میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد ترکی کے افغانستان میں فرائض جاری رکھنے کے حق میں ہے۔ ہم پاکستان کو بھی افغانستان میں اپنے ہمراہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ترکی کی موجودگی کے لیے طالبان کے مختلف گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابل کے ہوائی اڈے کے تحفظ کے لیے فرائض ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed.