پاکستان پریس کلب برسلز کی جانب سے میگا صوفی قوالی نائٹ میں پاکستان کے نامور بین الاقوامی شہرت یافتہ دانش عرفان ہمنوا قوال نے یورپ کے ٹور کے دوران یورپی دارالحکومت برسلز میں اپنی آواز کے سحر سے سماء باندھ دیا۔
دانش عرفان اور ہمنوا واجد خان کی قوالیوں پر نوجوان نسل نے بھنگڑے ڈال کر محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
پروگرام میں سفارتخانۂ پاکستان برسلز میں تعینات پریس منسٹر صغیر وٹو نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی اور پاکستان پریس کلب برسلز کی جانب سے بلجیئم کے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔
مہاراجہ تندوری گروپ کے سی ای او فوکل پرسن یورپی یونین علی چوہدری نے مہمانِ خصوصی پریس منسٹر صغیر وٹو کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں برسلز کے معروف بزنس مین علی چوہدری زاہد حسین بھدر اور تنویر بھٹی نے خصوصی تعاون کیا۔
قوالی نائٹ میں معروف قوال دانش خان اور واجد خان نے پاکستان کے لیجنڈ مرحوم نصرت فتح علی خان کی قوالیاں پیش کر کے خوب داد وصول کی۔
تقریب میں پاکستان پریس کلب برسلز کے اراکینِ سابق صدر شاہد فاروقی، سینئر نائب صدر اختر سیالوی، نائب صدر ملک مغیث، پریس سیکریٹری مزمل مان نے خصوصی شرکت کی۔
یاد رہے کہ دانش عرفان قوال کو ناروے کے شہر اوسلو کی معروف سیاسی سماجی شخصیت یوسف شاہ نے اپنی دعوت پر بلایا اور قوالی کا زبردست پروگرام اوسلو میں آرگنائز کیا۔
میگا قوالی نائٹ میں برسلز کی معروف شخصیت کرکٹر اسٹار تنویر بھٹی نے اپنی جانب سے دانش خان کی حوصلہ افزائی کے لیے رقم بطور انعام پیش کی۔
پروگرام کے روح رواں سینئر صحافی مرزا عمران بیگ نے دیگر انتظامات کے ساتھ ساتھ ویڈیوز بھی بنائیں اور مہمانوں کو خوش آمدید بھی کہا۔
پروگرام میں قوالی کے شائقین نے بھنگڑے اور رقص کر کے حاضرین کو محضوظ کیا۔
Comments are closed.