ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ بھارت نے جیت لی

بھارت نے برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

لاہور میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت نے چیمپئن شپ کی اوپن اور ویمن کیٹیگریز میں بھی کامیابی حاصل کی۔

بھارت نے دونوں کیٹیگریز کے فائنلز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دی۔

بھارت نے گزشتہ روز سینئر اور مکسڈ کیٹیگری میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

چاروں کیٹیگریز کی فائنلسٹ پاکستان، بھارت، یو اے ای نے اس زون سے ورلڈ برج چیمپئن شپ کےلیے کوالیفائی کیا۔

ورلڈ برج چیمپئن شپ اگست میں مراکش میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.