بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

براڈشیٹ کو تحقیقات کیلئےاتنی بڑی رقم کی ادائیگی پر حیرانی ہوئی تھی، واجد شمس الحسن

برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر  واجد شمس الحسن کا کہنا ہے کہ  براڈ شیٹ کو پی پی پی حکومت کے خلاف تحقیقات کیلئے اتنی بڑی رقم کی ادائیگی پرحیرانی ہوئی تھی۔

واجد شمس الحسن نے  دعویٰ کیا کہ جعلی براڈ شیٹ کو 1.5 ملین ڈالر دینے کے ذمہ دار ڈپٹی ہائی کمشنر عبدالباسط تھے۔

واجد شمس الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ  میرے توجہ دلانے کے باوجود فاروق نائیک نے رقم جاری کرنے کو کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جیری جیمز نے مجھ سے ملاقات کے دوران 7 ہزار پاؤنڈ سود معاف کردیا تھا۔

واجد شمس الحسن نے کہا کہ  جون 2018 میں ہائی کمشنر کا عہدہ سنبھالا، عبدالباسط پہلے ہی متنازع معاہدے پر دستخط کرچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  براڈ شیٹ ایل سی سی کے قیام کا مقصد ہی دھوکہ دہی سے رقم حاصل کرنا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.