بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برآمدات میں اضافے کے تسلسل پر عبدالرزاق داؤد خوش

اسلام آباد سے جاری بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے مجھے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری برآمدات میں اضافےکا رجحان برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2021ء میں پاکستانی برآمدات 8 فیصد اضافے کے بعد 2 اعشاریہ 135 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں یہ برآمدات 1 اعشاریہ 978 ارب ڈالر تھیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات 5.5 فیصد بڑھ کر 14 اعشاریہ 245 ارب ڈالر ہوگئیں۔

عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ برآمد کنندگان نے کورونا وباء اور بیرونی منڈیوں میں مندی کے باوجود برآمدات بڑھائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.