بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال کہتے ہیں کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ کے الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ کے الیکشن کے حق میں اظہارِ خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں ہر جگہ ووٹوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔
جام کمال کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ کے الیکشن کرانے سے شفافیت آئے گی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ صرف بلوچستان میں ہی ووٹوں کی خرید و فروخت پبلک ہوتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ڈی پی پروگرام میں 2 سال میں بہت سی اصلاحات کی ہیں۔
Comments are closed.