china girl sex com queen without a crown 55 yrs old looking for a partner in crime iligan philippines hot asia girls penpals from america hot young thai girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بدقسمتی سے مغربی بلاک اکٹھا ہو جاتا ہے، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا فیصلہ متوقع تھا، بدقسمتی سے مغربی بلاک اکٹھا ہوجاتا ہے، ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آسٹریلیا بھی پرتول رہا ہے تاہم ہماری جانب سے مخالفین کا مقابلہ کرنے اور کوئی رعایت نہ دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی وہاں تک جائیں گے جہاں تک ہمارا فائدہ ہے، صورتحال کا سب کو علم ہے، یہ کوئی اچھی صورتحال نہیں ہے ،ہمارے لیے اب تک سبق ہی سبق ہے، پتہ چل رہا ہے کہ کون دوست ہے، کون ساتھ کھڑا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ردِ عمل آگیا۔

رمیز راجہ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ بغیر کچھ شیئر کیےدورہ ختم کر دیا جائے، یہ سب ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ چیف سے بات کی، ہمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہونا ہمیں ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے ایک مصروف ترین کرکٹ سیزن تھا،ہم نے یہاں پہنچنے کے لیےبڑی محنت کی، لیکن اس کی قدر نہیں کی گئی جس کادکھ ہے، صورتحال سمجھنے کی کوشش کریں، ایک دوسرے پر الزام لگانےکا وقت نہیں ہے۔

رمیز راجہ نے کہاکہ ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے،ہم آئی سی سی کے فورم پر کھل کر بات کریں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے انکار کے بعد ویسٹ انڈیز سے بھی سیریز پر خطرے کے بادل منڈلانا شروع ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.