hookup Colmar dknight magicbox ii bluetooth hookup daty hookup hookup sites like craigslist hookup Middle Island arduino led hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بدقسمتی سے سیاست داغ دار اور بدنام ہوگئی، امیر حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سیاست داغ دار اور بدنام ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سےتلخی دیکھ رہے ہیں، معاملات پر سیاسی قیادت اور پارٹیوں کو سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ فل بینچ سے ڈر کس بات کا ہے؟ فل بینچ کا مطالبہ کرنا سیاسی جماعتوں کے 13 رکنی اتحاد کا آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں متنازع انتخابات کرائے گئے، الیکشن کی بجائے سلیکشن کی گئی، بدقستمی سے سیاست داغ دار اور بدنام ہوگئی ہے۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے لیکن ترمیم نہیں کر سکتی، بغیر الیکشن ریفارمز کے انتخابات ہوتے ہیں تو بہت سارے سوالات اٹھیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کا ہونا انتہائی ضروری ہے، پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ غیرمتنازع انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات پر بیٹھ کر بات کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان کی چھٹی حلال اور شجاعت حسین کی حرام، یہ کیسا انصاف ہے؟

امیر حیدر خان ہوتی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن اصلاحات کے لئے مل کر بیٹھنا ہوگا، عدلیہ سے متعلق جو تاثر بن رہا ہے، وہ ٹھیک نہیں ہے، کیا ان 3 ججز کے علاوہ اور ججز نہیں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ میں ہمیں دلچسپی نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک آگے بڑھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.