عرب میڈیا کی رپورٹ میں بحرین کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی جانب اے ٹی ایمز کو بم اڑانے کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
بحرینی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ ایجنسی کے تعاون سے دارالحکومت میں دہشتگردی کی 2 کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے دو مختلف علاقوں میں بینک کی اے ٹی ایم میں دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔
خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ مقامات پر رکھے جانے والے بم پھٹنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیئے۔
تحقیقاتی اداروں نے بم نصب کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments are closed.