گیس بحران شدید ہونے کے باعث آج سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سیمنٹ سیکٹر اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مزید چھ دن کے لیے بند کردی گئی۔ 22 جون سے بند اسٹیشنز اب 9 جولائی تک بند رہیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.