وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج کا بجٹ پنجاب کے عوام کوحقیقی معنوں میں ریلیف دے گا، بجٹ میں عوام کے لئے خوشخبریاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اربوں روپےکا اوور ڈرافٹ، نامکمل ترقیاتی منصوبے ورثے میں ملے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقی کےنئےدورمیں خوشحالی کےثمرات سے ہر طبقہ مستفید ہوگا، نئےمالی سال کابجٹ تاریخ ساز ہوگا، بجٹ میں عوام کے لئے خوشخبریاں ہیں، ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ ہو گا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے معاشی اثرات سے نمٹنےکیلئے ٹیکس ریلیف دیا جائیگا، بجٹ آسانی سے منظور ہو جائے گا، بجٹ عوام، کاشتکار، ملازم، صنعتکار، محنت کش، غریب دوست ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن منتشراورایک دوسرےسےدست وگریبان ہے، نااہل، ناکام اورنالائق اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔
Comments are closed.