وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بڑی آسانی سے بجٹ پاس ہوگیا ہے۔
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہاکہ آج کے اجلاس میں شہباز شریف سمیت 30 کے قریب ارکان ایوان میں نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے جھگڑے میں قیادت کی گرفت پارٹی پر کمزور ہورہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ ہمارے تو سارے لوگ ایوان میں موجود تھے، ن لیگ میں لگتا ہے کہ پاور کرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بھی نہیں آئے اور 30 کےقریب ان کے ارکان بھی نہیں آئے، دوسری طرف ہمارےارکان نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری نے کہاکہ اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیا گیا، بجٹ میں نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے ہیں، تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے۔
Comments are closed.