وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال 2021-22 کیلئے بجٹ تیاری کے لئے بجٹ آڈرز وصول کرنے کیلئے بجٹ فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق 52وزارتوں، ڈویژن کی بجٹ انٹری 6 مئی تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، بجٹ ڈیسک وزارتوں کے اخراجات اور تنخواہوں کی بجٹ انٹری کرے گا۔
وفاقی وزارتوں اور اداروں کی بجٹ انٹری کا آغازبھی کر دیا گیا ہے، بجٹ انٹری کے بعد وزارت خزانہ حکام اس کی منظوری دیں گے، وزارتوں کیلئے بجٹ سیلنگ پراسس 10 مئی تک مکمل کیا جائے گا۔
اس کے بعد پیسے اے جی پی آر میں پوسٹ ہونگے اور بجٹ انٹری مکمل ہونے پر بجٹ تخمینہ لگایا جائے گا۔
Comments are closed.