مسلم لیگ نون نےپنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل دن ایک بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
نون لیگ کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون نے ممبران پر مشتمل گیارہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں اور آج اسمبلی اجلاس کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نون لیگ بجٹ اجلاس کے موقع پر آٹے کے تھیلے، گھی کے ڈبے اور بینرز ہمراہ لائے گی۔
Comments are closed.