نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ٹیلی کام کمپنیز کی کمرشل سے صنعتی بجلی نرخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد سے جاری نیپرا فیصلے میں کہا گیا کہ ٹیلی کام کمپنیاں صنعتی ٹیرف کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، ویلیو ایڈیشن کو صنعتی پیداواری عمل نہیں سمجھا جا سکتا۔
ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر کو حکومت کی جانب سے صنعت کا درجہ حاصل ہے، نیپرا ٹیلی کام کمپنیز کو بجلی کا صنعتی ٹیرف نہیں دے رہا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ سے منظور فنانس بل 2021 میں بھی ٹیلی کام کو صنعت تسلیم کیا گیا ہے، صنعتوں کو میسر بجلی کے ٹیرف سے ٹیلی کام شعبے کو محروم رکھا جا رہا ہے۔
ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں ایندھن کی قیمتوں میں رد و بدل کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالتیں، بجلی کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ٹیلی کام کمپنیز کی آپریشنل لاگت بڑھ چکی۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیز نے نیپرا کے فیصلے کو قانونی لائحہ عمل کے تحت چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.