بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی مزید 9.90 روپے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 133 ارب کا اضافہ بوجھ

اسلام آباد: نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ میں 9 روپے 90 پیسے کا اضافہ کردیا،جس سے صارفین پر 133 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ بجلی ایک ماہ کیلئے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے 9.91 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق  صرف اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، جب کہ صارفین پر 133 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

You might also like

Comments are closed.