بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوم آزادی پر گورنر ہاؤس لاہور میں پرچم لہرایا گیا

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی اور دیگر بحرانوں کا خاتمہ ہوگا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اتحاد،یگانگت اور بھائی چارے سے ہی چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے شہدا کو سلام ہے۔

مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، پنجاب رینجرز سے پاک فوج کے دستے نے اعزازی گارڈز کےفرائض سنبھالے۔

گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان تھے، پاک فوج کے دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

میجرجنرل شہباز خان نے مزار اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

اس سے قبل لاہور میں پاک فوج کی جانب سےجشن آزادی پر ایوب اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔

پاک فوج کی جانب سے سلامی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.