بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات، ایف آئی اے نے عمران خان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی طرف سے لکھا گیا ہے، خط میں کہا گیاکہ پی ٹی آئی کی 1996 سے لے کر اب تک تمام تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تحریر کیے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

خط میں تحریر ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اکاونٹس کھولے جانے سے لے کر اب تک کا سالانہ سٹیٹمنٹ فراہم کیا جائے، تمام ملکی و بین الاقوامی ڈونرز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

ایف آئی اے نے خط میں کہا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی، پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

خط میں ایف آئی نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کی کمپنیوں و کاروباری اداروں سے وصول رقم کی الگ الگ تفصیل فراہم کی جائے، ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں،کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی۔

You might also like

Comments are closed.