بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ہی ان کی پارٹی کے سربراہ ہیں، وہ پارٹی کے چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہماری ابھی مشاورت چل رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ میں چیلنج کرنا ہے، امید ہے عدلیہ ہمارا بلے کا نشان بحال کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مشاورت مکمل ہو چکی ہے منگل کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلینج کریں گے، اگر ایک پارٹی سے انتخابی نشان واپس لیا جائے گا اس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دیا جا رہا، ہماری عدلیہ سے درخواست ہے ہماری پٹیشن کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، الیکشن کمیشن نے تا حال ہمیں سرٹیفائیڈ کاپی فراہم نہیں کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، یہ ٹرائل غیر قانونی طریقے سے چلایا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، یہ سب پی ٹی آئی کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن اگر صاف و شفاف نہیں ہوئے تو ملک میں افراتفری پھیلے گی، کوشش ہونی چاہیے کہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوں، ہم عدالت جائیں گے اور ہمیں ریلیف ملے گا۔
Comments are closed.