پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیر کارکنان اور قائدین کو بھی انصاف دلوائیں گے۔
ترجمان تحریک انصاف نے بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر اللّٰہ کے شکرگزار ہیں۔ عدالت عالیہ نے دستور کی بالادستی کو ٹھوس سہارا فراہم کیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئینی اور سیاسی جدوجہد کی فتح ہے۔ تحریک انصاف نے پُرامن رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھایا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیر کارکنان اور قائدین کو انصاف بھی دلوائیں گے۔
Comments are closed.