قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔
الیکشن ٹربیونل نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی، اپیل 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے عمیر نیازی، راجہ یاسر شریف، ملک جواد اصغر پیش ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.