وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈسبسڈی کی فراہمی کی تجاویز بھی زیرغور آئیں۔ اجلاس میں حفیظ شیخ، اسد عمر، خسرو بختیار، رزاق داؤد، عشرت حسین اور رضا باقر نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے،مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہی ہے، غریب عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ الواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے اس لیے بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا پر ٹیکسز میں کمی لانے کےتجاویز پیش کی جائیں۔
The post ‘بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے’ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.