ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، نظام زندگی متاثر

گلگت بلتستان میں ضلع استور میں 6روز سےبارش اور برفباری سے نظام زندگی شدید متاثر ہے۔

وادی ہنزہ میں آندھی سے مکانوں اور دکانوں کی چھت اڑ گئیں جبکہ  بجلی کی فراہمی  بھی معطل ہوگئی ہے ۔

کوہستان میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارش تھمنے کےبعدامدادی کام شروع کیاجائےگا۔

ادھر آزادکشمیر کے متعددعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیاہے جبکہ وادی لیپہ وادی گریس کو ملانے والے زمینی راستے برفباری کے بعد بدستور بند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.