بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بار کونسلز کا سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کا مطالبہ

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت بار کونسلز نے سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے دائرہ کار سے متعلق آئینی شقوں میں ترمیم کی جائے، چیف جسٹس کے کیس فکس کرنے اور بینچز بنانے کے اختیار کو ریگولیٹ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر نے عدلیہ سے متعلق ضروری قانون سازی پر زور دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بینچ بنانا پانچ سینئر ترین ججوں کی صوابدید ہونی چاہیے، نظرثانی اپیلیں سننے والا بینچ مرکزی کیس سننے والے بینچ سے مختلف ہونے کے لیے سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کی جائے۔

بار کونسلز کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو فوری واپس لے، بار کونسلز کا کوئی ذاتی مفاد نہیں نہ وہ کسی ایک جماعت کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.