پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔
اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ یہ ورلڈ کلاس بیٹر ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم نے دباؤ میں عمدہ بیٹنگ کی۔
سابق کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ نے اچھا ساتھ دیا، جس کی وجہ سے پاکستان میچ میں واپس آگیا۔
کپتان بابر اعظم کے 10 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل ہوگئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 21 رنز بنانے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار انٹرنیشنل رنزبنانے والے بیٹر بن گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 10 ہزار انٹرنیشنل رنزکا اعزاز 228 اننگز میں حاصل کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 4 رنز کا خسارہ رہا۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
Comments are closed.