پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کر دی۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں 3 شکستوں کے بعد بورڈ شائقینِ کرکٹ کے جذبات اور احساسات سمجھتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشکل وقت میں کپتان بابر اعظم اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، ورلڈ کپ میں پاکستان کے 4 میچز باقی ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم شکست بھول کر آنے والے میچز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی جانب سے بابر اعظم کو تبدیل کرنے پر یہی کہیں گے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کل اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ٹیم نے اب تک 5 میچز میں سے 2 میچز جیتے ہیں، پاکستان ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان نے شکست دی ہے۔
Comments are closed.