بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اور ویرات کرکٹر بننے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں، عمر گُل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کرکٹر بننے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔

ایشیا کپ 2022ء میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر افغانستان کے باؤلنگ کوچ عمر گل نے  پریس کانفرنس میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے شاندار کرکٹ کیریئر کی تعریف کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ’بابر اعظم ٹاپ کلاس کھلاڑی ہیں اور پاکستان ان پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، ان کی اچھی کارکردگی سے میچ کے دوران ٹیم کے مڈل آرڈر پر دباؤ کم ہوجاتا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ میں بابراعظم کی مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں کیونکہ اُنہیں اور ویرات کوہلی جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کو بہت سے نوجوان دیکھتے ہیں اور ان سے سیکھتے ہیں‘۔

افغانستان ٹیم پہلا میچ نہیں جیت سکی، پُراعتماد ہیں کہ کل کے میچ میں اچھا کھیلیں گے، بولنگ کوچ افغان کرکٹ ٹیم

عمر گل کا کہنا تھا کہ ’بابر اور ویرات جیسے کھلاڑیوں کو بلے بازی کرتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے، بابر نے گزشتہ 2 سے3 میچز میں پرفارم نہیں کیا اور ویرات بھی ابھی فارم میں واپس آنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن یہ دونوں کھلاڑی  تکنیکی طور پر مضبوط ہیں، اور انہیں فارم میں واپس آنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا‘۔ 

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی دونوں ہی بہترین بیٹسمین ہیں لیکن ایشیا کپ 2022ء میں دونوں ہی اپنے معیار کے مطابق زیادہ متاثر کُن کارکردگی نہیں دِکھا سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.