ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

بابر اعظم کے والد کا بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے بیٹے کے لیے دعا کی اور تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم اور ان کی کامیابی سے متعلق تصویر شیئر کرتے ہوئے اعظم صدیقی نے لکھا کہ یہ تصویر کسی نے کیا ہی اچھی بنائی اُن لوگوں کے لیے۔

اعظم صدیقی نے لکھا کہ ان ریکارڈز کے ساتھ بابر کا ورلڈ ریکارڈ ہے سب سے لمبے وقت تک ٹی ٹوئنٹی نمبر 1 رہنے کا اور 2 مرتبہ نمبر 1 اور 2 سنچریوں کا بھی ۔

بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ میرا خیال ہے یہ سب کچھ حادثاتی طور پر نہیں ہوتا اللّٰہ کا کرم شدید محنت سے ممکن ہے،  وقت ایک جیسا نہیں رہتا، بُرا تھا چلا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پوری دنیا کے لیجنڈز بابر کی کپتانی کو سراہ رہے ہیں اور ہمارے ماضی کے بابر کو اُلٹے سیدھے مشورے دے رہے ہیں، اُن کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں۔

کپتان کے والد نے مزید لکھا کہ بابر کا ریکارڈ ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کے تمام پاکستانی لیجنڈز سے اچھا ہے اور دعا ہے کہ اچھا ہی رہے۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بابر اللّٰہ کی رحمت سے کپتان بنا اور اللّٰہ نے جب تک چاہا وہ کپتان رہے گا انشاء اللّٰہ پاکستان زندہ باد۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی مگر ورلڈ کپ گھر لانے میں ناکام رہی ۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.