جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

بابر اعظم کی اپنے ’ماضی‘ سے ملاقات ہوگئی؟

زندگی میں اپنے ماضی کے بارے میں سوچنا اور اسے یاد کرنے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن انسان کی اپنے ماضی سے ملاقات کا منظر کل دیکھنے کو ملا۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوا جو پشاور زلمی نے 12 رنز سے جیت لیا۔

میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی بیٹر ایلکس ہیلز کاباونڈری لائن پر بال پکر نے شاندار کیچ پکڑا تو اس دوران بابر اعظم اسے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

یاد رہے کہ 2007 میں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں بابر اعظم بطور بال پکر باؤنڈری لائن پر موجود ہوتے تھے، انہوں نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں اسی پوزیشن پر ایسا ہی کیچ لیا تھا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.