پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں سراہا، اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید بھی موجود تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر آئے۔
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچنے پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے بابراعظم کو خوش آمدید کہا۔
بابر اعظم نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں پودا بھی لگایا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اور نوجوان کرکٹرز کے لیے دستیاب جدید سہولیات کو سراہا۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں، وہ نوجوان کرکٹرز کے رول ماڈل بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر آنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں نوجوان کرکٹرز اُنہیں دیکھ کر خوش ہوئے ہیں۔
Comments are closed.