hookup Mansfield Center secure hookup site best place for discreet hookups married hookup Uniondale casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اٹلی کی مسلسل فتوحات کو اسپین نے بریک لگادی، 37 فتوحات کے بعد شکست

مسلسل 37 میچز میں فتوحات حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ بنانے والی اٹلی کی ٹیم کو اسپین نے ہرادیا۔

یوایفا نیشن لیگ کے سیمی فائنل میں اسپینش ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

نیشن لیگ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین کے فیرن ٹوریس نے 17ویں منٹ میں مائیکل اویارزبل کے کراس پر خوبصورت گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

میچ کے 42ویں منٹ میں اطالوی ڈیفینڈر بونوچی کو ریڈ کارڈ دکھادیا گیا، جس کا فائدہ اسپین نے اٹھاتے ہوئے ایک اور گول کردیا۔ 

فیرن ٹوریس ایک بار پھر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ 

دوسرے ہاف میں اٹلی جانب سے پیلگ رینی نے گول کرکے برتری کم کی، لیکن اسپین نے میچ دو ایک سے جیت کر یوایفا نیشن کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.