dknight magicbox ii bluetooth hookup pregnant hookup casual encounter hookups instant sex hookup sites curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کی غیرحاضری معمہ بن گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کئی دنوں سے غیر حاضر ہیں، وہ گزشتہ ماہ چھٹیوں پر گئے تھے، چھٹیاں ختم ہوگئیں پر واپس نہیں آئے۔ 

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کہاں ہیں، ان کی غیرحاضری معمہ بن گئی ہے۔ 

بابر حامد گزشتہ ماہ چھٹیوں پر گئے، چھٹیاں ختم ہوگئیں لیکن ڈائریکٹر کمرشل اب تک منظر سے غائب ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر حامد نے رمیز راجا کے چیئرمین بننے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جو منظور بھی ہوگیا ہے۔ 

ادھر پی سی بی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ملا ہی نہیں تو منظور کیسے ہوگا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس کے معاملے پر رمیز راجا نے بابر حامد کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ 

ڈی آر ایس کی عدم موجودگی پر چیئرمین پی سی بی نے انکوائری کا عندیہ بھی دیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس کے علاوہ بھی بابر حامد کو سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

بابر حامد سے اس معاملے پر ان کا موقف لینے کے لیے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.