قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
پشاور زلمی کے کپتان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے ایلیمنیٹر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنی اننگز کے دوران 35واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم نے 245ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے جبکہ یونیورس باس کہلائے جانے والے کرس گیل نے یہ سنگ میل 249 اننگز میں حاصل کیا تھا۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ویرات کوہلی اور چوتھے نمبر پر ڈیوڈ وارنر ہیں، دونوں نے بالترتیب 271 اور 273 اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے 8 ہزار سے 9 ہزار رنز کا سفر صرف 27 اننگز میں مکمل کیا۔
خیال رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
تیز ترین 8 ہزار رنز اور تیز ترین 6 ہزار رنز کی فہرست میں بابر کا دوسرا نمبر تھا۔
بابر نے ایک ہزار رنز 36، دو ہزار رنز 70، تین ہزار رنز 92، چار ہزار رنز 115 جبکہ پانچ ہزار رنز 145 اننگز میں مکمل کیے تھے۔
پاکستانی بیٹر نے 6 ہزار رنز کا سنگ میل 165، 7 ہزار رنز 187 اور 8 ہزار 218 اننگز میں مکمل کیا۔
Comments are closed.