قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کرکٹ کئی بڑوں کے پیچھے چھوڑکر آگے بڑھ گئے۔
بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں سیریز کے پہلے میچ میں ہی ایک اور کارنامہ اپنی ریکارڈ بک میں شامل کرلیا۔
پاکستان کے اسٹائلش بیٹسمین نے جنوبی افریقا کے 104 گیندوں پر 103رنز کی اننگز کھیلی، یہ اُن کی ایک روزہ کرکٹ میں 13ویں سنچری تھی۔
بابر اعظم نے اپنی 13ویں سنچری 76 اننگز میں بناکر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، یوں وہ ہاشم آملہ، ویرات کوہلی اور ڈی کوک سے آگے نکل گئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے ہاشم نے اپنے کیرئیر کی 13ویں سنچری 83 ویں اننگز میں مکمل کی تھی جبکہ ڈی کوک اور ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل 86 ویں اننگز میں عبور کیا تھا ۔
بابر اعظم نے اپنی 13 سنچریوں میں سے سب سے زیادہ 4 سنچریاں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی ہیں۔
انہوں نے 3 سری لنکا اور 2 زمبابوے کے خلاف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
بابر اعظم نے آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف بھی ایک ایک سنچری بنا رکھی ہے۔
پاکستان کے اسٹائلش بیٹسمین نے فی الحال بھارت، بنگلادیش سمیت دیگر ٹیموں کے خلاف سنچری نہیں بنائی ہے لیکن امید ہے وہ یہ سنگ میل بھی جلد عبور کرلیں گے۔
Comments are closed.