پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کا ریویو کیا، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’اسکور‘ میں میزبان سید یحییٰ حسینی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ میں بھارت کیسے جا سکتا ہوں؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی سر زمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
چوہدری ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ بس اتنا چاہتا ہوں کہ قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں اچھی پرفارمنس دے اور اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا، اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضہ تھا۔
چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے۔
Comments are closed.