
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے شبِ برات کے سلسلے میں مداحوں کے لیے پیغامات دیے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بابراعظم نے لکھا کہ شبِ برات کے اس بابرکت رات میں آپ ہمیں اپنے عزیز و اقارب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
انھوں نے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ ’اللّٰہ آپ کو حفظ و امان میں رکھے، صحت و تندرستی عطا فرمائے اور پورے سال آپ کو خوشیاں ملتی رہیں۔
اسی طرح آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی پیغام دیا جس میں انھوں نے مداحوں کو شبِ برات کی مبارکباد دی۔
انھوں نے مداحوں اپنے اور مداحوں کے لیے پریشانیوں سے نجات کے دعا سمیت دعائے مغفرت بھی کی۔
Comments are closed.