قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف بھی سنچری داغ دی۔
سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف بابر اعظم نے پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔
انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 177 رنز کی شراکت قائم کی۔
بابر اعظم نے اس دوران 17 چوکے لگائے اور مجموعی اسکور 187 رنز پر جب وہ آؤٹ ہوئے تو ٹیم کی میچ میں بہتر پوزیشن ہے۔
بابراعظم نے ایک روزہ کیریئر میں 13 سنچریاں مکمل کرلی ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4، سری لنکا کے خلاف 3، زمبابوے کے خلاف 2 اور جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 1،1 سنچری اسکور کر رکھی ہے۔
Comments are closed.