بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابراعظم بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین قیادت کی، بلاشبہ بابراعظم بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین  احسان مانی نے  قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر  مبارکباد دی۔

بابراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ون ڈے میں فخرزمان نے آؤٹ اسٹیڈنگ پرفارمنس دی ، جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم کپتان، کھلاڑی اور مصباح الحق کی کوچنگ تعریف کی حق دار ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ  فخر زمان اور محمد رضوان کی پرفارمنس نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو استحکام دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.