بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی مذہبی پیشوا بابا وانگا کی 2023ء کے بارے میں کی گئی پیش گوئیاں سامنے آگئی ہیں۔
بلغاریہ کی زبان میں ’بابا‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے ، بابا وانگا کے نام سے مشہور یہ نجومی خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔
بابا وانگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔
ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے۔
بابا وانگا نے اپنی زندگی میں 2023ء کے حوالے سے یہ پیشگوئی کی تھی کہ زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے ایک حملے میں مارے جائیں گے اور یہ حملے بڑے ممالک میں متوقع ہیں۔
اُنہوں نے یہ پیشگوئی بھی کی کہ 2023ء میں زیادہ تر بچے لیبارٹریز میں پیدا ہوں گے یہاں تک کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کرسکیں گے۔
بابا وانگا نے ایک خوفناک پیشگوئی یہ بھی کی تھی کہ اس سال ایک پاور پلانٹ میں بڑا دھماکا ہوگا جوکہ زہریلے بادل بننے کا باعث بنے گا اور پھر عجیب و غریب بیماریاں جنم لیں گی۔ اس دھماکے سے ایشیائی ممالک متاثر ہوں گے۔
اُنہوں نے 2023ء کے حوالے سے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ اس سال زمینی مدار کے تبدیل ہونے کے واضح امکانات ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی اور گلوبل وارمنگ میں مزید اضافہ ہوگا جس سے انسانوں کے لیے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2023ء میں بڑے ممالک کی جانب سے دیگر ممالک پر حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا جس سے ہزاروں انسانوں کی ہلاکتیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ بابا وانگا نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004ء میں آنے والی انڈونیشیائی سونامی، اور 11 ستمبر کو ہونے والے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیشگوئی بھی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔
بلغارین مذہبی پیشوا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی ’نوسٹراڈیمس‘ بھی کہا جاتا ہے۔
Comments are closed.