امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بااختیار بلدیہ سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہر متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کے 14ویں روز حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت سے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں، فوٹوسیشن نہیں، مذاکرات اور دھرنا ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیم نے بعض معاملات پر اتفاق کیا ہے، ہمارا کوئی بھی مطالبہ قانون سے باہر نہیں، بااختیار بلدیہ سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔
جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوا ہے جبکہ دوسرا دور کل شام ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے بھی اب تک کے مذاکراتی عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
Comments are closed.