بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بائیڈن کا کورونا سے متعلق امریکیوں کو انتباہ

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب  سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق امریکی عوام کو انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

جو بائیڈن کی جانب سے امریکیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی اختتام سے بہت دور ہے۔

دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس کی تیسری ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی جا چکی ہے۔

امریکا کی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت دے دی۔

جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک کوویڈ 19 کے خلاف انتہائی موثر قرار دی گئی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ملک میں دستیاب تیسری ویکسین کے اعلان کو سراہا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.