بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اے این پی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل اے این پی کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسے اپوزیشان اتحاد کی جانب سے شو کاز نوٹس بھیجا گیا۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا اہم حصہ بننے والی اے این پی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی مشاورت بھی مکمل ہوگئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ اے این پی شوکاز کے معاملے پر پی ڈی ایم سے ناراض ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.