بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اے این پی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے ایک بار پھر انکار

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اے این پی کی قیادت سے رابطہ کیا اور کابینہ کا حصہ بننے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق  اے این پی نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

وزیراعظم نے عوامی نیشنل پارٹی کو ایک وزارت دینے کی پیشکش کی، اے این پی نے آصف زرداری سے وزارت مواصلات اور وزیر مملکت کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات دینے پر اے این پی نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.