عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات وقت پر کرانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عدالت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تاخیری حربے ناکام بنائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ نچلی سطح پر ابہام موجود ہیں، امید ہے اگلی سماعت میں یہ بھی دور ہوجائیں گے، عدالت حکومت کو بھی پابند بنائے کہ جلد بازی میں قانون سازی سے گریز کرے۔
ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ضلعی حکومت بنانے کے بھی احکامات دے، ضلعی حکومتوں کے بغیر مقامی حکومتوں کا نظام نامکمل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے انتخابی نشان سے ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کے انتخابات نہیں لڑسکتی، اپنےانتخابی نشان سے بھاگنے والی جماعت کو انتخابات میں عوام آئینہ دکھادیں گے۔
Comments are closed.