بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر عوامی نیشنل پارٹی بھی سر جوڑکر بیٹھ گئی ، پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ کمیٹی کا باچا خان مرکز میں اجلاس آج دوسرے دن بھی ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کا اجلاس تین دن تک جاری رہے گا جس میں اے این پی کے مرکزی و صوبائی رہنماء شریک ہونگے، اجلاس میں اے این پی کے مختلف اضلاع اور تحصیل کے عہدیدار بھی شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دن ہونے والے اجلاس میں بعض مقامی پارٹی عہداروں نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی ۔
واضح رہے کہ 3 دن تک تمام مقامی عہدیداروں سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اوررپورٹ کی روشنی میں پارٹی کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
Comments are closed.