عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔
غلام بلور نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی۔
اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کیے تھے۔
غلام بلور نے کہا کہ مشورہ کر کے الیکشن کمیشن یا ہائیکورٹ جاؤں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں ہے۔
Comments are closed.