ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کو قرض دینے کا اعلان

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کو 150 ملین یورو کا قرض دینے کا اعلان کر دیا۔

استنبول میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے حکام نے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ممبر ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر ای سی او کے صدر نے کہا کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کو 150 ملین یورو کا قرض دے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ کا منصوبہ لے کر آ رہے ہیں

صدر نے کہا کہ فنانشل پیکیج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہو گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ای سی او بینک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات قابل ستائش ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلینجز سے نبرد آزما ہے یہ امداد نہایت اہم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.